• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کے انتقال یا جج کی رحلت پر ہی التوا ملے گا ، چیف جسٹس

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے فوجداری مقدمے میں التوا سے متعلق ریمارکس دیئے ہیں کہ التواء کا فارمولا بہت سخت ہے ،یا تو وکیل انتقال کر جائے یا جج صاحب رحلت فرماجائیں،تب ہی التوا ملے گا ۔ انگریزی کے محاور ے نے یہ تھوڑا فرق پیدا کردیا ہے۔جمعرات کو کیس کی سماعت کے دور ان چیف جسٹس نے کہاکہ وکیل جی ایم چوہدری نے عدالت سے التوا مانگاہے۔ جی ایم چوہدری نے کہا کہ اس مقدمے میں پہلے وکیل صاحب سرکاری وکیل بن گئے ہیں۔وکیل جی ایم چوہدری نے کہا کہ مجھے رات کو یہ فائل ملی ہے تیاری نہیں کرسکا۔چیف جسٹس نے کہاکہ آپ نے رات کو محنت نہیں کی تو دن کو التوا نہیں ملے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ التوا کا فارمولا بہت سخت ہے۔
تازہ ترین