• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: محکمہ جنگلات کے ملازمین کی تنخواہوں کے چیک جاری، درخواست داخل دفتر

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے محکمہ جنگلات کے ملازمین کی تنخواہوں کے چیک حوالے کرنے پر درخواست داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں شجاع آباد کے محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر رؤف احمد اور 2 سکیورٹی گارڈز شہزاد پرویز اور محمد بلال نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسر مجیب الرحمان کی رپورٹ پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برخاست کیا گیا تھا اور21دسمبر 2013 کو آرڈر جاری کر کے تنخواہیں بھی روک لی گئیں تھیں، بعدازاں اعلیٰ حکام نے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کی کارروائی کو معطل کر دیا لیکن2 سال کی تنخواہیں آج تک ادا نہیں کی گئیں، محکمے کے کونسل نے بتایا کہ ان کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر انکوائری زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا جو گزشتہ روز جاری کردی گئیں ہیں، فاضل عدالت نے منشیات کے 2 ملزموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں ملزم ظہور احمد نے اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 64 کلو چرس برآمد گی کے مقدمےمیں سیشن عدالت لودھراں نے 17اپریل 2014 کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ وہ بے قصور ہے، اسی طرح ملزم شہزاد احمد نے اپیل دائر کی تھی کی اسے عدالت کی جانب سے 31 مارچ 2017 کو ایک کلو 350گرام چرس کے مقدمے میں 31مارچ 2017 کو 4 سال قید اور جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے جبکہ وہ بے قصور ہے، فاضل عدالت نے دونوں ملزموں کی اپیلیں منظور کرکے انہیں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین