گھوٹکی(نامہ نگار) تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او وحید مراد پٹھان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس معمول کا گشت کررہی تھی کہ موتھیلو لنک روڈ پر موٹر سائیکل چھینے کی اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کی گئی۔ بعد ازاں موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے بعد ملزم ثناء اللہ کاسائی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔