• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف ایم کیو ایم کا مظاہرہ آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی ، ہرزہ سرائی ، دھونس دھمکیاں اور جنگ کا ماحول پیدا کرنے کے خلاف ہفتے کو سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب پر پرامن مظاہر ہ کا اعلان کیا ہے ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان، ذمہ داران ،حق پرست عوام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ اس مظاہرے کو کامیاب بنائیں اور بھارت کی گیدڑ بھپکیوں کے منہ توڑ جواب دینے کے لئے پرامن پاکستا نی ہونے کا ثبوت دیں ۔
تازہ ترین