• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان کا دوٹوک موقف، مودی کا انداز بدل گیا

بھارتی دھمکیوں پر پاکستان کے دو ٹوک موقف کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے موقف میں لچک آگئی، زبان نرم اور انداز بدل گئے۔

بھارتی وزیر اعظم نے ریاست راجستھان میں عوامی ریلی سے خطاب میں پاکستان کا ذکر کیا اور کہا کہ عمران خان جانے مانے کرکٹر ہیں،وہ وزیراعظم بنے تو انھیں فون کیا اور مبارک باد دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے بہت لڑ لیا، آیئے مل کر غربت اور جہالت کے خلاف لڑیں۔

نریندر مودی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہا تھاکہ وہ پٹھان ہیں، سچ بولتے ہیں اور اس پر قائم رہتے ہیں، آج اُنھیں اس قول پر پرکھنے کا وقت ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے اس موقع پر یہ بھی تسلیم کیا کہ کشمیری سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہیں،بھارت بھر میں ان پر حملے بند ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری طلبہ پرحملوں جیسی باتیں  بھارت تیرے ٹکڑے کہنے والوں کو حوصلہ دیتی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین