وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طالبان رجیم کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ خوارج، ان کے ہینڈلرز اور سپورٹرز پہلے بھی ذلیل ہوئے، اب بھی ذلیل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خوارج اور ان کے ہینڈلرز کا ہر وار الٹا پڑے گا، پاکستان کی جغرافیائی حدود ہماری ریڈ لائنز ہیں، جو کراس کرے گا ذلیل و رسوا ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے قوم متحد ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔