وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب ہماری تمھاری کھلی جنگ، اب دما دم مست قلندر ہوگا، پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی، ہم تمہارے ہمسائے ہیں، تمہاری اوقات جانتے ہیں۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو انخلاء کے بعد افغانستان میں امن کی توقع تھی، مگر حالات برعکس رہے۔ پاکستان نے دوست ممالک کے ذریعے سفارتی کوششیں کی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے برسوں لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، آج بھی لاکھوں افغان شہری پاکستان میں روزگار حاصل کر رہے ہیں۔