پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی ہجرت کو روکنے سے متعلق 4 ملکی کانفرنس میں اٹلی، اسپین اور یونان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ روم میں نتیجہ خیز ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پاکستان، اٹلی، اسپین اور یونان نے غیر قانونی ہجرت، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف ایک مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا، جس میں مشترکہ پالیسی فریم ورک اور تیز رفتار ردعمل کا طریقہ کار شامل ہے۔
پاکستانی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یورپی شراکت داروں نے غیر قانونی نقل مکانی میں 47 فیصد کمی کو نوٹ کرتے ہوئے پاکستان کے مضبوط اقدامات کو سراہا اور یورپی یونین کے تعاون سے استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اسی دوران تمام وزرائے داخلہ کے درمیان غیر قانونی ہجرت کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے قانونی راستوں کو فروغ دینے، قانون کا سامنا کرنے کے لیے مجرموں کی وطن واپسی اور اس سال کے آخر میں پاکستان میں اگلی میٹنگ کے انعقاد پر بھی اتفاق رائے ہوا۔