• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین اور برما کے مسلمانوں کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں گے، بشارت علی

لندن (پ ر)انسانی حقوق کے علمبردار رانا بشارت علی خان آئندہ ہفتے یونائیٹڈ نیشن کے زیراہتمام جنیوا میں ہیمرائیڈ کانفرنس کی شرکت کے لئے سوئٹزر لینڈ جائیں گے، روانگی سے قبل انہوں نے بتایا کہ وہ فلسطین اور برما کے مسلمانوں کیلئے ماضی کی طرح بھرپور آواز اٹھائیں گے اور وہاں پر ان ممالک پر ڈھائے جانے والے مظالم کو ہائی لائٹ کرنے کے لئے مستقل ایک ماہ کے لیے سٹال بھی وہاں پر لگائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور ہیومن رائٹس کی منسٹری اور امبیسیڈر کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے ان کی وہاں پر منعقد کی گئی کانفرنس میں خاص طور پر برما فلسطین اورشام کے مسلمانوں کے حوالے سے ڈاکومنٹری مووی بھی چلائی جائے گی۔ راجہ بشارت علی خان پُر عزم ہیں کہ وہ یونائیٹڈ نیشن کے پلیٹ فارم پر ان مظلوم مسلمانوں کے لئے آواز بلند کرنے میں کامیاب رہیں گے اور عالمی دنیا کی توجہ ان ممالک کے مسائل کے حل کرانے کی طرف ضرور دلوائیں گے، رانا بشارت علی خان کانفرنس کے بعد پیرس اور وہاں سے پاکستان چلے جائیں گے جہاں پر وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ریڈ کراس اور مختلف آرگنائزیشنزکے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔
تازہ ترین