• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: چار دن سے بجلی بند، صارفین اور ایکسین میں تلخ کلامی

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد اولڈمیونسپل روڈ کی چار روز سے بجلی بند ، ٹرانسفامر خراب، مکینوں کی ایکسئین سیپکو سے ملاقات ، دو، بل دیتے ہیں تو رشوت کیوں دیں صارفین اور ایکسئین میں تلخ کلامی ہو گئی ۔ ٹرانسفامر کے پیسے نہیں دئیے تو اضافی بل بھیجے جائیں گے ایکسئین کی دہمکی صارفین کا احتجاج، اولڈ میونسپل روڈ کا ٹرانسفامر خراب ہونے کی وجہ سے چار روز سے بجلی بند ہے جس کے باعث مکین پریشان ہیں گزرشتہ روز اولڈ میونسپل روڈ کے مکینوں اور دوکانداروں عظیم بروہی ،طاہر علی،پیارو کھوسو،حاجی غفار میمن ،رمیش،گھنشام،فرحان اعوان ،راجو اور دیگر نے وفد کی صورت میں ایکسئین سیپکو جیکب آباد ظہور احمد نوناری سے دفتر میں ملاقات کی اور چار وز سے ٹرانسفامر خراب ہونے کی وجہ سے بجلی بند ر ہنے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفامر سیپکو عملہ اتار کر لے گیا ہے جو ابھی تک نہیں لگایا گیا جس پر ایکسئین نے کہا کہ ٹرانسفامر کے 40ہزار مرمت کے دئے جائیں تو لگے گا جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ جب بل دیتے ہیں تو رشوت کیوں دیں جس پر ایکسئین نے کہا کہ اگر پیسے نہ دیئے تو 80,80ہزار کے اضافی بل بھیجنے کی دھمکی دی ۔ اس سلسلے میں عظیم بروہی نے بتایا کہ ایکسیین کے رویئے کی مذمت کرتے ہیں صارفین کی شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے بدتمیزی سے پیش آنا قابل افسوس ہے ایکسئین کے اس رویئے اور سرعام رشور طلبی کاوزیر پانی و بجلی ،چئیر مین واپڈا اور چیف سیپکو نوٹیس لیں دوسری جانب اس سلسلے میں ایکسئین سیپکو ظہور نوناری سے رابطہ کرنے کو کوشش کی گئی پر انکا نمبر بند ملا۔
تازہ ترین