• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف ہم ہی کراچی کے مسائل حل کر سکتے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ کراچی کے ہر گھر تک پی ایس پی کا پیغام لے کر جائیں۔ صرف ہم ہی کراچی کے مسائل حل کر سکتے ہیں، کراچی کی تباہ حالی کا جتنا دکھ ہمیں ہے اور کسی کو نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپاکستان ہاؤس میں کراچی ڈویژن کےذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے پے در پے واقعات پر انتہائی تشویش ہے، بھارت پاکستان پر براہ راست حملہ کرنے کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اس کی معاشی شہ رگ کو نشانہ بنا رہا ہے۔
تازہ ترین