راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف ایٹ کچہری کی پارکنگ میں ہوائی فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے والے دو گروپوں کے 15ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اوردیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ پولیس نےفائرنگ کرنے والےملزموں کے زیر استعمال8 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔ پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ یہ افراد ایک کیس کی سماعت کیلئے کچہری آئے تھے۔