• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر شیرپا ؤکی افضل خاموش سےملاقات ،قوم پرست جماعتوں کےاتحاد کا فیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک)قومی وطن پارٹی کے رہنماء سابق سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپائو نے پختونوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں قومی وطن پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چارسدہ میں مزدور کسان پارٹی کے سربراہ افضل شاہ خاموش کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے رہنماء اسد آفریدی ایڈوکیٹ ، مزدور کسان پارٹی کے شکیل وحیداللہ خان،گل حیدر،فضل رازق ایڈوکیٹ اور شیربہادر بھی موجود تھے۔ملاقات میں پختونوں اور پختون خطہ کو درپیش مسائل کے حوالے بات چیت کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے جاری حالات کے تناظر میں قوم پرست جماعتوں کے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں مکمل تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے پختونوں کے اتحاد کے حوالے تیار کئے گئے مختلف نقات پر اتفاق کیااور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ موجودہ حالات میں پختونوں کا اتحاد ناگزیر ہے ۔
تازہ ترین