کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مالی مشکلات اور حکومتی عدم تعاون کا بہانہ بناکر سپر ہاکی لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا، پچھلے چار سالوں کے دوران پی ایچ ایف نے کم از کم سات بار اس مقابلے کی نوید سنائی۔اس بار مارچ کے آخری ہفتے ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔