• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امکان ہے ٹرمپ افغانستان جاتے ہوئے پاکستان میں قیام کریں، شیخ رشید

شارجہ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امکان ہے ٹرمپ افغانستان جاتے ہوئے پاکستان میں قیام کریں، وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو صلح کی پیشکش کی ہے پاکستان امن چاہتا ہے،اگر بھارت نے جنگ کا آپشن استعمال کیا تو دونوں ملکوں کے درمیان قیامت کی جنگ ہوگی، ہم بھارت کو واہگہ بارڈر سے لےکر آسام کی سرحدتک نیست و نعبود کردیں گے،دو ایٹمی قوتیں لڑ نہیں سکتیں، اس مسئلے کا حل مذاکرات کی میز پر ہے،بھارت نے جنگ کی کوشش کی تو سارے ادھار ایک ساتھ اتار دیں گے۔اتوار کی شام شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ برصغیر کی آخری اور فیصلہ کن جنگ ہوگی، اس وقت کشمیر کا بچہ بچہ ہندوستان اور بھارتی فوج کے خلاف ظلم وستم کےخلاف لڑ رہا ہے، پلواما میں بھارتی بارود استعمال ہوا ،پاکستان کو اس تنازع میں خواہ مخواہ شامل کیا جارہا ہے،عقل کے اندھے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تازہ ترین