اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان بنی گالا میں تین سو کنال کے محل نما پُرآسائش مکان کے مالک ہیں اور انھوں نے ٹیکس صرف ایک لاکھ تین ہزار سات سو تریسٹھ روپے دیا۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں کرائے کے مکان میں رہ کر تین لاکھ اڑسٹھ ہزار روپے ٹیکس دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پُرآسائش زندگی کے ساتھ آپ ایک تہائی ٹیکس کیسے دے سکتے ہیں؟ اس کاجواب واضح ہے آپ کے ساتھ اے ٹی ایم جڑی ہوئی ہیں۔