• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ جاپان موخر

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےجاپان کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں اپنے جاپان کے حالیہ دورے کو موخر کرنے کی وجوہات بتائیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پلوامہ واقعے کےبعدجنوبی ایشیامیں امن وامان کی صورتحال نہایت خراب ہوگئی ہے جس کے بعد میرا اپنے ملک میں موجود رہنا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے جس کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو آگاہ کیا گیا ہے اور  ان سے کشیدگی کم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوران گفتگو جاپان کے وزیرخارجہ کو بتایا کہ آپ کی دعوت پر مجھے 24 فروری کو جاپان کے دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم چند اہم وجوہات کے باعث دورے کو موخر کردیا گیا۔

وزیر خارجہ نےجاپان کو بھی اس ضمن میں موثرکرداراداکرنےکی درخواست کی ہے جبکہ جاپان کے وزیر اعظم کو بھی ان معاملا ت سے آگاہ کرنے کو کہا ہے۔

دونوں وزرائےخارجہ کاباہمی مشاورت سےدورہ جاپان کی نئی تاریخ طےکرنےپراتفاق کیا گیا ہے۔




تازہ ترین