کوہاٹ (نمائندہ جنگ )اربن 2 کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ کونسلر محمد اقبال کے بھائی ایس ڈی او پیسکو بونیر محمد مشتاق جو گذشتہ روز ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے بعدازاں انہیں مرکزی قبرستان کوھاٹ میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔