پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز کا ہدف دیا، جو کوئٹہ نے 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، صرف 5 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان 2 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر احسن علی کو کیچ دے بیھٹے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین گوہر علی کو 21 رنز پر گورنے نے کلین بولڈ کیا، اُس وقت ٹیم کا اسکور 33 رنز تھا۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد حارث سہیل اور ڈیولیئرز نے رنز بنانے کی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائی اور مزید کوئی وکٹ گنوائے ہدف حاصل کرلیا۔
یوں لاہور قلندر نے ہدف16 اعشاریہ3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔
ڈیولیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ
پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 107رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور قلندرز کے لامی چھانے نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں لیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز شین واٹسن اور احسن علی نے 33 رنز کا آغاز دیا، شین واٹسن زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 7 رنز بناکر لیما چھانے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
شین واٹسن کے بعد روسوؤ بیٹنگ کے لئے لیکن وہ بھی صرف آٹھ رنز کی اننگز کھیل کر لیما چھانے کا شکار ہوگئے، عمر اکمل اور دانش عزیز کی وکٹیں بھی لیما چھانے کی کھاتے میں آئیں، دونوں بیٹسمین ایک، ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
ان فارم بیٹسمین احسن علی 33 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کوئٹہ کی ٹیم کی مشکلات اور بڑھ گئیں، یوں 53 رنز پر اُس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
سرفراز احمد اور محمد نواز نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 37 رنز بناکر کچھ مزاحمت دکھائی لیکن محمد نواز 12 اور سرفراز احمد 29 رنز بناسکے۔
اس کے بعد کوئی بھی بٹسمین جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 106رنز بناسکی۔
احسن علی، سرفراز احمد اور محمدنواز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکا۔
لاہور قلندرز کے لامی چھانے نے 4، حارث رؤٹ نے دو، جبکہ یاسر شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔