• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی خاتون کا تحریک انصاف کے رہنما پر پراپرٹی ہتھیانے کا الزام،جھوٹا پراپیگنڈا ہے

لاہور (آئی این پی) برطانوی خاتون نے تحریک انصاف کے مرکزی رکن چوہدری محمد سرور پر کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی ہتھیانے کا الزام عائد کردیا‘جائیداد واپس لینے کے لئے اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب سے رجوع بھی کر لیا جبکہ چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مخالفین جھوٹے پر وپیگنڈ ے کر رہے ہیں مگر کسی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ برطانیہ کی رہا ئشی خاتون نے اپنے خاوند کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی ہتھیانے پر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست کے ساتھ خاتون نے ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروا کر اوورسیز پاکستانی کمیشن کو بھجوایا دیا ہے ۔
تازہ ترین