• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ الطاف حسین کوواپس بلائےالیکشن میں سامناکرونگا‘ڈاکٹرصغیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر‘ایجنسیاں)ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاہےکہ متحدہ قومی موومنٹ اپنے قائد الطاف حسین کو پاکستان بلائے تو ان کے خلاف ہر حلقہ سے الیکشن لڑوں گا‘ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین کی مدد کریں گے‘ لگتا ہے ایم کیو ایم نے مارنےکا منصوبہ بنا لیا ہے ،فاروق ستار کی جانب سے آخری آرام گاہ اور ٹھکانے لگا نےکی بات معنی خیزاور تشویش ناک ہے‘ مارنے اور بچانے والی ذات اللہ کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد نےکہاکہ استعفیٰ سے متعلق اسپیکرسندھ اسمبلی سے رابطہ ہوا ہے جیسے ہی وہ آئیں گے تو استعفیٰ پیش کردوں گا‘ الیکشن لڑنے کا چیلنج دینے والوں کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ متحدہ اپنے قائد کو پاکستان بلا لے تو یقین دلاتا ہوں کہ الطاف حسین کے خلاف ہرحلقہ سے الیکشن لڑوں گا ، الطاف حسین کو واپس آنے سے خوف کیوں آتا ہے ،الطاف حسین بیرون ملک سے تقاریر کرنے کے بجائے ملک میں آکر الیکشن لڑیں ‘دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا‘ فاروق ستار دو چار مہینوں کے لیے الطاف حسین کی بے سرو پا تقاریر ہی بند کروالیں تو بہت بڑی بات ہو گی‘ ڈاکٹر صغیر احمدنے کہاکہ فاروق ستارنے اپنی پریس کانفرنس میں ٹھکانے لگانے کی جوذومعنی بات کی ہے اس بات سے ایسا لگتا ہے کہ مارنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے‘فاروق ستارکا اشاروں میں کہنا کہ ٹھکانے لگادوں گا یہ بات تشویش ناک ہے اور وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے اپنے الفاظ نہیں بلکہ ان سے کہلوایا گیا ہے، الطاف حسین 900مرتبہ قیادت چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں لیکن اپنی عادت سے مجبور ہوکر پارٹی کی قیادت پھر سنبھال لیتے ہیں۔
تازہ ترین