پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مختلف سفارت کاروں سے رابطے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے غیرملکی سفارتکاروں کو بھارتی جنگی جنون سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ مودی خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میںآصف زرداری شریک نہیں ہوں گے۔
اس کے علاوہ آصف علی زرداری کی غیرملکی سفارت کاروں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
آج شام 4 بجے چینی سفارت کار آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔