تیز رفتاری اکثر اوقات بڑے حادثوں کا سبب بن جاتی ہے جن میں نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔
چین میں بھی ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
سڑک پر ایک ٹرک خرابی کے شکار دوسرے ٹرک کو لے جارہا تھا کہ اس ہی دوران ایک تیز رفتار بے قابو ٹرک گاڑی کو ٹکر مارتا ہوا ٹرکوں سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں دو ٹرک اور گاڑی کو کافی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے زد میں آنے والے ڈرائیورز بچ گئے۔