لاہور (رپورٹ۔ صابر شاہ) آزاد کشمیر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کے مرتکب مار گرائے جانے والے بھارتی جنگی طیارے مگ۔ 21اور ایم آئی۔ 17ویVہیلی کاپٹر کی قیمت4 کروڑ 70لاکھ امریکی ڈالرز (6ارب 53کروڑ 30لاکھ روپے) ہے۔ ہیلی کاپٹر کی تخمینی لاگت ڈھائی کروڑ ڈالرز (3ارب 47کروڑ 50لاکھ روپے) ہے تاہم روسی ساختہ مگ۔ 21لڑاکا طیارے کی موجودہ قیمت کا تخمینہ لگانا بے حد مشکل ہے کیونکہ روس نے یہ طیارے بنانا 1985ء ہی میں بند کر دیئے تھے۔ بھارت کو اپنے طیارے اور ہیلی کاپٹر کی تباہی سے جو نقصان اٹھانا پڑا اتنی لاگت سے اپنے شہریوں کے لئے زیادہ سے زیادہ بیت الخلاء تعمیر کر سکتا تھا۔ بھارت میں اس وقت عوام کو بیت الخلاء فراہم کرنے کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 2017ء تک بھارت میں 73 کروڑ 20 لاکھ افراد کو بیت الخلاء کی سہولت حاصل نہیں تھی، 5 سال یا اس سے کم عمر کے60 ہزار 700بچے سالانہ اسہال سے مر جاتے ہیں جو بھارت میں بچوں کی شرح اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔