ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری محمد انور نے ملتان ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی ،اس موقع پر ڈائریکٹر اربن پلاننگ خالد جاوید ،ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ شاہد انور مجید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اربن پلاننگ آفاق بھٹی بھی موجود تھے ، ڈویلپرز کے مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا گیا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آپ اپنے مسائل سے ایم ڈی اے کو آگاہ کریں باقی بائی لاز حدود کو مد نظر رکھتے ہوئے آ پ کے جائز مسائل کا فوری حل نکالا جائے گا، ایم ڈی اے کا عملہ آ پ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہا ہے، ملتان ماسٹر 20 سالہ پلا ن پر سختی سے عمل درآمد کیا جا ئے گا،ملتان ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے وفد میں قاری میاں عبدالرئوف قریشی ،اعظم خان ترین ،محمد شکیل ارائیں ،ملک اللہ بخش اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔