ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کااجلاس ہوا اس موقع پر ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی، تحصیل صدرعرفان شفیع ارائیں، حامد بھٹی، چوہدریمحمد یاسین، رانا صفدر نون، سردار ناصر خان بلوچ، رئیس الدین قریشی، آفتابشبیرچانڈیو، محمد حسین شاہین میئو، ریاض ارائیں، عبدالرؤف لودھی، سعید اختر اور ملک الطاف چنڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھارتی جارحیت اور دراندازی کے خلاف ہمیشہ کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، اجلاس میں ضلع ملتان کی تحصیلوں اور صوبائی حلقوں کی تنظیم سازی جلد سے جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، رائو ساجد علی نے بھارتی دراندازی کیخلاف مذمت سمیت 3 قراردادیں پیش کیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا ، دوسری قرارداد میں بلاول بھٹو زرداری،آصف علی زرداری،یوسف رضا گیلانی اور حمد محمود کی قیادت پراعتماد کا اظہار جبکہ تیسری قرار داد میں پارٹی قیادت پر مقدمات کی شدید مذمت کی گئی ، میاں کامران عبداللہ مڑل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو منظم اور مزید فعال بنانے اور کارکنوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پارٹی کا ضلعی سیکرٹریٹ قائم کیا جارہا ہےجبکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔