• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس ناکام‘ 2ماہ میں 259گاڑیاں موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی (وسیم اختر، سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے رہائشی رواں سال کے پہلے 2ماہ میں کروڑوں روپے مالیتی 132گاڑیوں اور 127موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گزشتہ سال کے پہلے دو مہینوں میں 81گاڑیاں اور 91موٹر سائیکل چوری ہوئے تھے۔ 2019ء کے ابتدائی دوماہ کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوران ڈکیتی 5افراد کو قتل کر دیا گیا۔ راولپنڈی پولیس وہیکلز چوری سمیت سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے 28فروری کے دوران راولپنڈی کے 29پولیس اسٹیشنوں میں رابری کی 108‘ ڈکیتی کی 6ایف آئی آرز درج کی گئیں جن میں شہری قیمتی طلائی زیورات، ملکی و غیرملکی کرنسی، موبائل فونز، مویشیوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جتنی ایف آئی آرز درج کی گئیں وارداتوں کی تعداد اُن سے کہیں زیادہ ہے۔ متعدد وارداتوں کی ایف آئی آر درج ہی نہیں کی گئیں اور متاثرہ افراد کو محض طفل تسلیوں پر ٹرخا دیاگیا۔
تازہ ترین