• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ بھارتی حملہ 5 وجوہات کی بنا پر ناکام ہو ا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پانچ سے زیادہ مقامات پر بھارتی حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ممکنہ بھارتی حملہ پانچ وجوہات کی بنا پر ناکام ہو گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک افواج الرٹ تھی، ہماری انٹیلی جینس اطلاعات پکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات اور ملٹری روابط نے بھارت کو حملے سے روکنے میں کردار ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سول اورملٹری قیادت آپس میں رابطے میں تھی ۔

تازہ ترین