پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی ٰ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور انہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ، حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ آپ کی سیاسی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ اورحمزہ شہباز کی ملاقات میں رانا محمد اقبال، شازیہ عابد اور سمیع اللہ خان بھی موجود تھے۔
حمزہ شہباز نے حسن مرتضی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں، پارلیمانی سیاست میں آپ کا بڑا حصہ ہے۔
حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو مل کر جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہیے، پارلیمانی سیاست میں رابطے برقرار رہنے چاہییں ۔