کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے 9ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا ،جس میں تربت یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام فاروق بلوچ ، ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹر گل حسن ، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد ، ڈین ریسرچ ڈاکٹر ریاض احمد ، اسسٹنٹ پروفیسر عبدالقیوم بلوچ اور انجینئر کمال محسن نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وی سی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ بہتر مالیاتی نظم و ضبط ، مثالی تعلیمی سرگرمیوں ، گڈ گورننس اور منصوبہ بندی کے ذریعے تربت یونیورسٹی نے نہایت کم عرصے میں اہم کامیابیاں حاصل کرکے ملک کی تیزی سے ابھرتی ہوئی بہترین یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ادارہ خطے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ اپنے مالیاتی معاملات میں شفافیت کو ہر قیمت پر برقرار رکھے گا ، اجلاس میں مختلف تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سمیت یونیورسٹی کے رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینہ برائے سال 2018-19 اور اگلے مالی سال کی بجٹ تخمینہ برائے سال 2019-20 سمیت مالیاتی معاملات و منصوبوں کی منظوری کے ساتھ پنجگور میں تربت یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ، تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس کی دو سالہ کارکردگی کے بارے میں اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا وائس چانسلر نے کہا کہ گوادر کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ مل چکا ہے۔