• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی کی تصویر پوسٹ کرنے پر عدنان صدیقی کی معافی

پاکستان کے نامور اداکارعدنان صدیقی نے سری دیوی کی تصویر شیئر کرنے پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔

گزشتہ روز اداکارعدنان صدیقی نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سری دیوی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’مائی بیڈ‘ (my bad) یعنی اُن کے ساتھ یہ برا ہوا، اس تصویر کے منظر عام پر آتے ہی انہیں شدید تنقید کانشانہ بنایاگیا۔ عدنان صدیقی اپنے اوپر ہونے والی تنقید برداشت نہ کر سکے اور تصویرکو ہٹا دیا۔

عدنان صدیقی نے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے وضاحت پیش کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی کو اسٹارکی تصویر محض ایک یاد گارکے طور پر شیئرکی تھی، انہیں اندازہ ہے کہ ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا مگر اس بات کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انہیں اپنے ملک سے محبت نہیں ہے۔

عدنان صدیقی نے یہ بھی لکھا کہ ’مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور میرے لیے میرا ملک سب سے پہلےہے۔‘

پاکستانی اداکارنے ملک سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر انہیں کبھی بھی ملک کے درمیان انتخاب کرنا ہوتوان کے لیے ہمیشہ اپنا ملک سرفہرست ہوگاجبکہ انہیں اس بات کا بھی اندازہ ہےکہ تصویر شیئرکرنے کایہ وقت غلط تھا۔

عدنان صدیقی نے اپنے پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ انہوں نےملک کی عظمت کی خاطر وہ پوسٹ (ڈیلیٹ) ہٹادی ہے، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’مام‘ میں بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی کے ہمراہ کام کیا تھا، یہ فلم سری دیوی کی آخری فلم تھی۔

تازہ ترین