اسلام آباد(فاروق اقدس /نامہ نگار خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان دنوں جہاں دو دن سے کارروائی تعطل کا شکار ہے لیکن اراکین کی بہت بڑی تعداد ایوان میں موجود ہوتی ہے۔ تاہم یہ اراکین ایوان میں زیادہ وقت ایک دوسرے سے گپ شپ کرتے دکھائی دیتے ہیں یا پھر اپنے موبائل فون پر مصروف ہوتے ہیں۔البتہ ایوان میں موجود دو ارکان جن کی نسبت والد اور برخوردار کی ہے جو ارکان کے فیورٹ ترین ہیں اور خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان دنوں نہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان کے جھرمٹ میں رہتے ہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما بھی اُن کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔