• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بی جے پی اجلاس میں لاتیں، مکے اور جوتے چل پڑے

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اجلاس میں لاتیں، مکے اور جوتے چل پڑے۔

بی جے پی لکھنو کے اجلاس میں پہلے 2 ارکان میں تلخ کلامی ہوئی،جو گالم گلوچ میں بدلی اور پھر ایک رکن نے دوسرے کے مکا دے مارا۔


مکے بازی کے بعد پورا اجلاس ہی ریسلنگ رنگ میں بدل گیا، ارکان نے ایک دوسرے کو گریبان سے پکڑ کر دھوڈالا، بیچ بچاؤ کرانے والوں کی کوششیں بھی کام نہ آئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش اسمبلی کے بی جے پی کے دونوں رہنمائوں کے درمیان لڑائی سڑک کی تعمیر کیلئے لگائی گئی تختی میں نام نہ لکھے جانے پر ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی لڑائی کے خاتمے کے لئے پولیس آفیسر کود پڑے،تاہم میٹنگ کے اختتام تک دونوں رہنما ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین