لاہور(خالد محمود خالد) پاک بھارت کشیدگی سے بے نیاز سمبڑیال سیالکوٹ کی سرجیت کرن شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے آج سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے لاہور سے نئی دہلی روانہ ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق 27سالہ ہندو لڑکی سرجیت کرن کی چند ماہ قبل ایک تقریب میں بھارتی پنجاب کے شہر امبالہ کے پرمیندر سنگھ سے ملاقات ہوئی جو بعد میں شادی کے وعدوں میں تبدیل ہو گئی۔ دونوں کے والدین نے ان کارشتہ طے کر دیا جس کے بعد وہ 9مارچ کو بھاری شہر پٹیالہ میںہمیشہ کے لئے ایک دوسرے کے ہو جائیں گے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے سرجیت کرن کو صرف پٹیالہ کا ویزہ جاری کیا ہے۔ سرجیت اپنے والدین اور بھائی کے ہمراہ آج نئی دہلی اور پھر وہاں سے پٹیالہ پہنچے گی۔