لاہور (نیوزرپورٹر) نیب لاہور نے رمضان شوگر مل کرپشن کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف 46 گواہوں کی فہرست تیار کر لی ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق ان میں وزیراعلیٰ سکریٹریٹ، ایس ای سی پی ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران ، نیسپاک انجینئرز،سابق ڈی سی او چنیوٹ ، پٹواری، تحصیل دار، پولیس اہلکار، ٹھیکیدار اور نیب افسران بھی شامل ہیں۔ فہرست میں طارق شاہ، طارق مسعود ، احمد جاوید قاضی، امداد اللہ بوسال، ڈاکٹر ارشاد اور شوکت علی کے نام شامل ہیں ۔