• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: زہر خورانی سے 2 بچوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت

کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں زہر خورانی سے 2 بچوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت آج ہوئی ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوئی، جس میں ہوٹل مالک اور دیگر دو ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت ملزمان اور بچوں کے والدین کے درمیان صلح نامے پر دلائل دیے گئے۔

عدالت نے2مفرور ملزمان اشرف اور عابد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےہیں جبکہ کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ والدین نےصلح نامہ عدالت میں جمع کروایا تھا۔صلح نامہ کے مطابق والدین نے ہوٹل مالک ندیم ممتاز اور دیگر ملزمان کو بغیر کسی دباؤ کے معاف کیا تھا ۔ اُنہوں نے ہوٹل مالک سے کوئی معاوضہ نہیں لیاتھا جبکہ عدالت کی جانب سے ملزمان کو رہا کرنے پربھی اُنہیں کوئی اعتراض نہیں تھا۔

یاد رہے کہ کراچی میں نومبر 2018 کوکلفٹن کے مقامی ہوٹل میں مضر صحت کھاناکھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔واقعے کامقدمہ ساحل تھانے میں ایری زونا گرل کے مالک ممتاز ندیم و دیگرکیخلاف درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین