• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر محمد علی پروفیشنل کیریئر کی چوتھی فائٹ 9مارچ کو لڑیں گے

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) باکسر محمد علی کے منیجر اسد شمیم نے جنگ لندن کو بتایا کہ برطانوی تاریخ کے پہلے ڈائبیٹک باکسر محمد علی اپنے پروفیشنل کیریئر کی چوتھی فائٹ 9 مارچ کو لڑیں گے۔ شوگر جیسے مرض سے نبرد آزما محمد علی کا مقابلہ ایم جے ہال سے ہوگا۔ برطانوی شہر بولٹن کے مکرون اسٹیڈیم میں ہونے والی یہ فائٹ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگی۔ واضح رہے اس سے پہلے محمد علی نے تین پروفیشنل فائٹس لڑی ہیں اور سب میں کامیاب رہے۔ منیجر اسد شمیم کا کہنا تھا کہ محمد علی نے مقابلے کیلئے بہت محنت کی ہے اور پوری طرح تیار ہے۔ اسد شمیم پُرامید ہیں کہ علی اس بار بھی اپنے سپورٹرز کو مایوس نہیں کریں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد علی دنیا کے پہلے ڈائیبیٹک باکسنگ چیمپئن بننا چاہتے ہیں اور اس کیلئے آئندہ برس مشکل حریف کو چیلنج کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد محمد علی برطانیہ اور پاکستان کے مشتر کہ ہیرو ہیں جن کی دونوں ممالک کے عوام کی جانب حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور محمد علی پاکستان اور پاکستانیوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے،ان کے ارادے مضبوط ہیں۔
تازہ ترین