• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں موٹرسائیکل سواروں کی لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں میں شہری 5گاڑیوں،2موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ سول لائنز کے علاقے میں نوسربازایک شہری عظیم کیانی سے 6لاکھ روپے کے انعامی بانڈز لیکر فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی کو قمر زمان نے بتایا کہ3نامعلوم افراد نے مجھے گاڑی میں بٹھا لیا اور میری جیب سے 4لاکھ 8ہزار روپے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ تھانہ نصیرآبادکو اجمل امیر خان نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کی الماری سے طلائی زیورات اور 53ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ گوجرخان کے علاقہ سے راجہ نعیم سے ویگن چھین لی گئی۔ تھانہ سیکرٹریٹ کو قمرزمان نے بتایاکہ مصدق، زینت اورفضیلت نے دھوکہ دہی سے مدعی سے دستخط کروا کے اس کے اکاؤنٹ سے60لاکھ روپے نکلوا لئے اور گھرسے 15لاکھ روپے کا فرنیچر چوری کرلیا۔تھانہ مارگلہ کوشویزاحمدنے بتایاکہ دو نامعلوم ملزمان مدعی کی گاڑی سے اس کاہینڈبیگ چوری کرکے لے گئے جس میں 10 لاکھ روپے ،موبائل فون وغیرہ تھا۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سے گھریلو ملازمہ نےنقدی،6تولے زیورات اور پرائز بانڈز چوری کرلئے۔ تھانہ صادق آباد، تھانہ کینٹ، تھانہ گوجرخان اور صدر بیرونی کے علاقوں میں موٹرسائیکل سواروں کی لوٹ مار کی چار وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور موبائلوں سے محروم ہوگئے۔
تازہ ترین