• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا،پی ایس ایل کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔


ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا، دورے کے دوران ڈی جی رینجرز نے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو سیکیورٹی کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفیگ دی گئی۔

ڈی جی رینجرز نے سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتے کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، فائنل 17 مارچ کو ہوگا۔

تازہ ترین