• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن پر تقاریب، سیمینارز کا انعقاد

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقاریب ریلیوں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سرکاری محکموں ، سول سوسائٹی کی تنظیموں کی طرف سے خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ 1908میں 15000 ہزار محنت کش خواتین نے تنخواہوں میں اضافے، ووٹ کے حق اور کام کے طویل اوقات کار کے خلاف نیویارک شہر میں احتجاج کیا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔ 1909 میں امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے پہلی بار عورتوں کا قومی دن 28فروری کو منایا گیا۔اسلام آباد میں ہاشو گروپ کی جانب سے میریٹ اور پرل کانٹیننٹل ہوٹلز میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے تقریبات ہوئیں اور عالمی یوم خواتین بھر پور انداز سےمنایا گیا ، اس سال کے موضوع بہتری کیلئے توازنکیساتھ ہاشو گروپ کارپوریٹ آفس ، اسلام آباد میریٹ ہوٹل اور پی سی ہوٹل راولپنڈی کے خواتین و حضرات جمع ہوئے ،اس موقع پر چیف ہومین ریسورس آفیسر فوزیہ احمد نے خواتین کو درپیش چیلنجز اور ان سے عہدہ برا ہونے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ خواتین کو یکساں مواقع اور حقوق فراہم کئے جائیں، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے، خواتین کو ہر سطح پر محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنےکی ضرورت ہے، ہماری خواتین مغرب کی خواتین سے بہت پہلے با اختیار ہوئیں ،بیگم رعنا لیاقت علی ، فاطمہ جناح ،اے پی ایس میں شہید ہونیوالوں کی مائیں ہماری ہیروز ہیں، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سرکاری ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی یونین کا شکر گذار ہوں جنہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری ٹی وی میں تقریب کا انعقاد کیا ۔دریں اثناء وزیر اطلاعات و نشریات سے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی اورصحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،فوادچوہدری نے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں شہید ہونیوالے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر کے صحافیوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قلمی جہاد کیا۔اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے عالمی یو م خواتین کی تھیم ʼBetter the balance, Better the worldʼ کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جہاں خواتین ملازمین نے شرکت کی،پی ٹی سی ایل اکیڈمی اسلام آباد میں منعقدہ سیشن میں مختلف شعبہ زندگی سےتعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی  ۔

تازہ ترین