• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب کا زرداری بلاول، فریال کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیٹ نیوز) جعلی بنک اکاونٹس کیس میں نیب نے آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کے تمام فریقین کو نیب دفتر طلب کرنے کے لیے آئندہ ہفتے نوٹسز جاری کیے جائیں گے، ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنے کےعلاوہ تحریری جواب بھی طلب کیا جائے گا۔ نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحریری جواب کے لیے سوالنامہ تیار کرلیا ہے۔
تازہ ترین