امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے قبائلی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، قبائل کے حقوق کے لیے جماعت اسلامی رواں ماہ کے آخر میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی۔
پشاور میں قبائل ورکرز کنونشن سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب تک کسی نے حکومت مخالف احتجاج نہیں کیا، ہم نے پورا وقت دیا۔ حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا لیکن لوگوں سے نوکریاں چھین لی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس وژن تو دور کی بات سبز باغ کے سوا کچھ نہیں۔
سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ قبائل کو ایف ایف سی میں 3 فیصد حصہ ، روزگار کے مواقع اور ایک ہزار ارب روپے دیے جائیں۔