• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کے سمندروں میں مچھلیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر کے سمندروں میں مچھیلوں کی تعداد خطرناک انداز اور تیزی سے کم ہو رہی ہے جس سے خوراک کی سپلائی (فوڈ چین) پر سنگین منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے، اگر اس صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر قابو نہ پایا گیا تو صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1930ء سے 2010ء تک جمع کیے جانے والے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ مچھلیوں کی تعداد میں اس عرصہ کے دوران اوسطاً 4.1؍ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تحقیق پر مامور ٹیم کی سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدان کرس فری نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ اگرچہ اوسطاً 4.1؍ فیصد کمی شاید سننے میں معمولی محسوس ہو لیکن تعداد کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ 14؍ لاکھ میٹرک ٹن بنتی ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چھوٹی مچھلیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ گرم ہوتے ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ان کیلئے حالات سازگار ہو رہے ہیں تاہم مچھلیوں کی تعداد صرف اتنی گرمی ہی برداشت کر سکتی ہے۔ نیو جرسی میں رٹرگرز یونیورسٹی کے محقق اولاف جنسن کا کہنا تھا کہ ایک طرف مچھلیوں کی تعداد کم ہو رہی ہے تو دوسری طرف ان کی کچھ نسلیں ایسی ہیں جنہیں گرم ہوتے پانیوں سے فائدہ ہوا ہے۔
تازہ ترین