• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس ،تحریری حکم نامہ جاری

پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکم نامہ میں لکھا گیا ہے کہ رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کی اب تک کی پیشرفت رپورٹ جمع کروائیں اوراگلی سماعت پر رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کے التوا کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل اگلی سماعت پرفریقین کو وطن واپس لانے کے اقدامات سے عدالت کو آگاہی دیں گے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مطلوبہ رپورٹ 2 ہفتے کے اندر اندر عدالت میں جمع کروائی جائے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگلی سماعت پر تمام فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لیے نوٹس  جاری کیے جائیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کیس کی اگلی سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

تازہ ترین