• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی عمران خان اور اسد عمر پر تنقید

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر میں خان صاب نے جو تقریر کی وہ وزیراعظم کے شایان شان نہیں تھی،ان کی ایک تقریر سے ملکی یکجہتی ختم ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آیا کہ اسد عمر اسمبلی میں ان کی تقریر پر تنقید کررہے تھے یا شاہ محمود قریشی کی تقریر پر؟ مجھ سے زیادہ انگریزی تو وزیر خارجہ نے بولی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے وزیراسد عمر کو دکھ ہے کہ میں نے انگریزی میں تقریرکیوں کی؟

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر کو اس پر بھی تکلیف ہے کہ میں نام میں بھٹو کیوں لگاتا ہوں؟ میرے نام میں بھٹو زرداری لگتا ہے، باپ کا نام نہ لگانے کا نوٹیفکیشن میں نے نہیں نکالا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تھر کے جلسے میں مجھ پر تنقید کی، وہ بھی ایسے ماحول میں جب اتحاد کا تاثر بنا ہوا تھا جو ختم ہوگیا، اندرون اور بیرون ملک بہت غلط پیغام گیا۔

تازہ ترین