• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے بلاول بھٹوزرداری کےاچھےخیالات اورنیک جذبات پران کاشکریہ اداکیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی مدبرانہ سوچ قابل قدرہے،بلاول کی نیک خواہشات پر دعاگوہوں اللہ آپ کوسلامت رکھے۔


واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا دین، ہمارا کلچر ہمیں بیمار کی عیادت کرنےحکم دیتا ہے اور انہوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی ، اُن کے لیے تاریخی دن ہے۔

تازہ ترین