• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 3 قتل، راولپنڈی میں 2 افراد کی خودکشی

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ راولپنڈی میں دو افراد نے خود کشی کر لی ۔تھانہ آبپارہ کے علاقہ سیکٹر جی سیون تھری فور قادریہ مارکیٹ کے سامنے رہائش پذیر حساس ادارے کے ملازم کو رات گئے نامعلوم افراد نےتیز دھار آلے سے زبح کرکے قتل کردیا اور نعش گھر کے سامنے باغیچے میں پھینک گئے۔ 38سالہ ناصر حسین جو نشے کا عادی تھا،اتوار اور سوموار کی رات تقریباً ایک بجے گھر سے باہر نکلا اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول نائب قاصد کی ملازمت کرتا تھا اتوار کی رات ایک بجے پانی کی بوتل اٹھا کرسید پور ویلج سے آئے دوستوں کا ساتھ باہر نکل گیاجس کی نعش کئی گھنٹوں برآمد ہوئی،مقتول کے گلے پر تیز دھار آلے سے ضرب لگائی گئی ہے۔تھانہ کھنہ میں نگہت بی بی سکنہ سوہان نے رپورٹ درج کرائی کہ گائوں میں جائیدادکے تنازع کی وجہ سے ہماری خاندانی دشمنی تھی ،پیرکو صبح نوبجے اس کا خاوند افتخار احمد گھر سے باہر گلی میں دودھ لینے گیا کہ دودھ والی دکان پر افتخار احمد کےچچا زاد بھائی اکثر خان اور سمیع اللہ عرف سمیع اتسران خان افضل سکنہ ضلع ایبٹ آباد نے اس کے خاوند پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔قتل کا تیسرا واقعہ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں ہوا جہاں پچپن ساٹھ سالہ نامعلوم کی شخص کی نعش فٹ پاتھ پڑی ملی،جسے پولیس کلینک منتقل کردیا گیا ہے اور شناخت کےلئے نادرا سے مدد طلب کی گئی ۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ غازی آباد روڈشاہ جیون کالونی ڈھوک سیداں میں 20سالہ لڑکی مصباح علی نے گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی ریسکیو1122کے مطابق اس کے گھروالوں کاکہناہے کہ امتحان کی ٹینشن کی وجہ سے اس نے گلے میں رسی ڈال کرخودکشی کرلی۔ادھرتھانہ گنج منڈی کے علاقہ مچھلی منڈی باجوڑپلازہ کے قریب رہائش پذیر 45سالہ محنت کش محمد اقبال گلے میں پھنداڈال کر پنکھے سے جھول گیا ریسکیو1122نے دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔
تازہ ترین