وزیراعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ قاف کا وفد آج اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ وزیر اعظم عمران خان سے ملیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران وفاق اور پنجاب میں حکومت کے اتحادی امور پر بات چیت ہو گی۔