• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز ٹویٹر پر ایک بار پھر سرگرم

اسلام آباد(عاطف شیرازی)مریم نواز شریف کے دوبارہ ٹویٹر پر آنے اور ٹویٹس کرنے کے بعد 23مارچ نواز شریف کے سنگ اور 23مارچ وعدہ نبھانے کا دن کے نعرے پاکستان میں چوتھے روز بھی ٹاپ ٹرینڈ رہے۔ سماجی رابطہ کی سائٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق اور مخالفت میں ٹویٹس کیے گئے ۔مسلم ن کی حامیوں کی جانب سے 23مارچ نواز شریف کے سنگ اور23 مارچ وعدہ نبھانے کے دن کے نعروں کو ہیش ٹیگ بنایا تو حامیوں اور مخالفین کی جانب سے ان ہیش ٹیگ پرمسلسل ٹویٹس کیے گئے ۔
تازہ ترین