• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری مشکل میں آگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو اُن کی مبینہ کرپشن کی اطلاعات ملی ہیں،جس پر عثمان بزدار نے سمیع اللہ کوبلاکروضاحت طلب کی ہے۔

سمیع اللہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ وزیراعظم نے اُنہیں ہٹانے کی ہدایت دی ہیں، وہ خود پر کرپشن کے الزامات کو چیلنج کرینگے، کرپشن ثابت ہوجائے تومیری گردن اڑادی جائے۔

وزیرخوراک کا کہنا ہے کہ 5مرلے کے مکان میں والدہ کےساتھ رہتا ہوں،ذاتی کار بھی نہیں، ایجنسیوں کی رپورٹ پر انکوائری کرالیں، کرپشن ثابت ہو تو وزارت کیا ایم پی اے بھی نہیں رہوں گا۔

تازہ ترین